پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں 5.5 فیصد کا اضافہ متوقع ہے، عالمی بینک

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) عالمی بینک نے جاری مالی سال 2017-18ءکے لئے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں 5.5 فیصد کے اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2018-19ءکے دوران معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ کا …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) عالمی بینک نے جاری مالی سال 2017-18ءکے لئے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں 5.5 فیصد کے اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2018-19ءکے دوران معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ کا سبب برآمدات میں کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کے جاری کھاتوں کا خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4.1 فیصد کے مساوی ہے۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں خطے کے دیگر ممالک کی اقتصادی کارکردگی کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی کی شرح 6.7 فیصد جبکہ رواں سال 2018ءکے لئے سری لنکا کی معاشی ترقی میں 5 فیصد کے اضافہ کا امکان ہے۔