اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 1.018 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تیار …
تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 1.018 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے 888.456 ملین ڈالرل کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ مالی سال 2017ءکے پہلے پانچ ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 15 فیصد یعنی 130.535 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق تعداد کے لحاظ سے رواں مالی سال میں تیار ملبوسات کی برآمد میں 11.45 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 15.008 ملین درجن تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 13.466 ملین درجن تیار ملبوسات برآمد کئے گئے تھے۔ ر









