بھارت نواز جماعتوں کے رہنماءکشمیریوں کو دھوکہ دیکر گزشتہ ستر برس سے اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 11 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں …

سرینگر ۔ 11 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جذبہ آزادی سے لبریز کشمیریوں کے سامنے اب بھارت نواز رہنما بری طرح سے بے نقاب ہو چکے ہیں۔