خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کی ایوان صدر میں اسکول کی طالبات سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ اخلاقِ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر بہت سی معاشر تی برائیو ں سے بچا جا سکتا ہے، دین اسلام اخلاق پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایوان صدر میں اسکول کی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اخلاقی تربیت کا یہ سلسلہ پچھلے کافی عرصے سے …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ اخلاقِ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر بہت سی معاشر تی برائیو ں سے بچا جا سکتا ہے، دین اسلام اخلاق پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایوان صدر میں اسکول کی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اخلاقی تربیت کا یہ سلسلہ پچھلے کافی عرصے سے جاری ہے تاکہ بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دی جا سکے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ ا خلاق حسنہ صرف یہی نہیں کہ لوگو ں سے اچھے طریقے سے ملاجائے بلکہ ان تمام معاملات کے علاوہ اخلاق حسنہ میں اور بہت ساری چیزیںبھی شامل ہیں جیسے ایمان،درست عقیدہ ،توحیداو ر نمازروزہ کی پابندی،نیک اعمال،اچھے عادات و اطوار، لوگوں کے معاملات میں سچائی،چھو ٹوں کے ساتھ شفقت ومحبت اور بڑوں کاادب و احترام، والدین کی خدمت گذاری ، ان کے ساتھ حسن سلوک، پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاو، عزیزواقارب، دوست و احباب اور رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک،لوگوں کے معاملات میں عدل و انصا ف ، آخرت کی فکر، تلاوت قرآن مجید، ارکان اسلام پر پابندی، حقوق العباد کی ادائیگی اور بے ایمانی و ناانصافی، حرام کمائی،بیوہ و یتیم کا مال کھانے سے دور رہنا وغیرہ یہ سب چیزیں اخلاق حسنہ میں شامل ہیں۔