اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )نیشنل لائبریری اسلام آباد میں بصارت سے محروم افراد کے لئے ”گوشہ نور“ کے نام سے ایک خصوصی کارنر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس کا رنر میں ”بریل“ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے جمعرات کواس نئے کارنر کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کتاب تک رسائی ہر …
نیشنل لائبریری اسلام آباد میں بصارت سے محروم افراد کے لئے ”گوشہ نور“ کے نام سے خصوصی کارنر قائم ۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے افتتاح کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )نیشنل لائبریری اسلام آباد میں بصارت سے محروم افراد کے لئے ”گوشہ نور“ کے نام سے ایک خصوصی کارنر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس کا رنر میں ”بریل“ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے جمعرات کواس نئے کارنر کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کتاب تک رسائی ہر انسان کا حق ہے اور ہم اس حق کے لئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔ نابینا افراد کی علم تک رسائی ممکن بنانے والے طریقہ ”بریل“ کے موجد لوئس بریل کی پذیرائی کے لئے عالمی سطح پر ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اس ”گوشہ نور“ کا قیام ایسے تمام باہمت ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے محرومی کو اپنے عزائم اور مقاصد کی راہ کا پتھر نہیں بننے دیا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ انگلیاں ازل سے تحریر اور قلم تھامنے کی پہچان رکھتی ہیں لیکن یہ باہمت بچے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے یہ اضافی صلاحیت کے مالک ہیں کہ ان کی انگلیاں پڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو حصول تعلیم، تحقیق اور اپنے علم میں اضافے کے بھرپور مواقع حاصل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔ نیشنل لائبریری میں بریل کتابوں کی سہولت تمام نابینا افراد خصوصاً طلبہ و طالبات کے لئے بہت مدد گار ثابت ہو گی۔








