لاہور۔11جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امسال ایک لاکھ 20 ہزار حجاج کرام کو سرکاری کوٹہ کے ذریعے حج کی ادائیگی کیلئے بھجوایا جائے گا جبکہ ساٹھ ہزار افراد کو یہ سہولت پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے ملے گی، حکومت پاکستان نے معذور و ضعیف دس ہزار افراد اور ان کے لواحقین کو حج کوٹہ میں شامل کیا …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔11جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امسال ایک لاکھ 20 ہزار حجاج کرام کو سرکاری کوٹہ کے ذریعے حج کی ادائیگی کیلئے بھجوایا جائے گا جبکہ ساٹھ ہزار افراد کو یہ سہولت پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے ملے گی، حکومت پاکستان نے معذور و ضعیف دس ہزار افراد اور ان کے لواحقین کو حج کوٹہ میں شامل کیا ہے، حج کوٹہ کیلئے سینکڑوںکمپنیوں نے درخواستیں دیں لیکن 700 سے زائد کمپنیوں کو کوٹہ ملا ہے ، باقی کمپنیوں کی درخواستیں زیر غور ہیں، حالیہ مردم شماری کے بعد حج کوٹہ میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں علماءو مشائخ کونسل کے چھٹے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،








