،سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویریہ آغا کی چیئرمین قومی انسانی حقوق کمیشن اور حیثیت نسواں کے قومی کمیشن کو ہدایت

سات سالہ بچی زینب سے زیادتی اور قتل کے بہیمانہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں،سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویریہ آغا کی چیئرمین قومی انسانی حقوق کمیشن اور حیثیت نسواں کے قومی کمیشن کو ہدایت اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )وزارت انسانی حقوق نے 7 سالہ بچی زینب سے زیادتی اور قتل کے بہیمانہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے،وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جویریہ آغا …

سات سالہ بچی زینب سے زیادتی اور قتل کے بہیمانہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں،سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویریہ آغا کی چیئرمین قومی انسانی حقوق کمیشن اور حیثیت نسواں کے قومی کمیشن کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )وزارت انسانی حقوق نے 7 سالہ بچی زینب سے زیادتی اور قتل کے بہیمانہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے،وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جویریہ آغا نے چیئرمین قومی انسانی حقوق کمیشن (این سی ایچ آر) اور حیثیت نسواں کے قومی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بہیمانہ اور قابل مذمت واقعہ کی تحقیقات کریں۔ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے اس وحشیانہ واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس واقعہ کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقہ میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اور موثر ترین سفارشات کی گئی تھیں،دو سال قبل بچوںکے ساتھ زیادتی کے واقعات کے سلسلہ میں وزارت انسانی حقوق کے حکام نے قصور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے متاثرہ گاﺅں حسین والا میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے ملاقات کی تھی۔ اجلاس میں رابعہ جویریہ آغا نے قصور ضلع میں بچوں کے قتل اور زیادتی کے کیسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ حسین والا میں بچوں سے جنسی زیادتی کی وجوہات کے سماجی و اقتصادی پہلوﺅں کی نشاندہی کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ قصور میں اس مسئلہ کے تمام پہلوﺅں کو حل کرنے کے لئے جامع پیکج یا حکمت عملی بنائی جا سکے۔