ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن نے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کمانڈ سنبھال لی

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن نے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کمانڈ سنبھال لی۔ ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ مختلف کمانڈ تقرریوں پر تعینات رہ چکے ہیں جن میں جنگی بحری جہاز اور 25thڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ شامل ہے۔اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ سروس کے دوران آپ نیول ہیڈ …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن نے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کمانڈ سنبھال لی۔ ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ مختلف کمانڈ تقرریوں پر تعینات رہ چکے ہیں جن میں جنگی بحری جہاز اور 25thڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ شامل ہے۔اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ سروس کے دوران آپ نیول ہیڈ کوارٹرز میں کئی اہم اسٹاف عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں اور بحرین میں کمانڈر ٹاسک فورس 151-کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔آپ پاکستان ایمبیسی ترکی (انقرہ ) میںپاکستان کے نیول اتاشی بھی رہ چکے ہیں۔