نوم پنہ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کمبوڈین ہم منصب سمڈیک ہن سین سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران لی کی چیانگ نے کہا کہ چین باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کے 60ویں سال کے موقع پر کمبوڈیا کے ساتھ مل کر چین کمبوڈیا اسٹر ٹیجک ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا …
چینی وزیراعظم کی کمبوڈین ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
نوم پنہ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کمبوڈین ہم منصب سمڈیک ہن سین سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران لی کی چیانگ نے کہا کہ چین باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کے 60ویں سال کے موقع پر کمبوڈیا کے ساتھ مل کر چین کمبوڈیا اسٹر ٹیجک ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ اعلی سطحی تعلقات کو مسلسل برقرار رکھنا ،مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرائی تک پہنچانا ، باہمی عوامی اور ثقافتی تبادلوں میں اضافہ اور کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی خاص طور پر عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ممکنہ حد تک امداد فراہم کرنا چاہتا ہے۔








