بھارت کے غیرقانونی تسلط نے کشمیریوں کو قتل وغارت کے سوا کچھ نہیں دیا، سیّد علی گیلانی

سرینگر ۔ 12 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیّد علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط نے کشمیریوں کو قتل وغارت، جبر و استبداد اور دھوکہ وفریب کی سیاہ تاریخ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے نام نہاد اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے …

سرینگر ۔ 12 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیّد علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط نے کشمیریوں کو قتل وغارت، جبر و استبداد اور دھوکہ وفریب کی سیاہ تاریخ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے نام نہاد اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تاریخ محبوبہ مفتی جیسے سیاسی چاپلوسوں سے بھری پڑی ہے۔