اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں عراق کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ عراق …
صدر مملکت ممنون حسین کی عراق کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں عراق کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں عقیدہ اور تاریخ مزید مضبوط بناتے ہیں۔ اس لئے تعلیم ، ثقافت اور تجارت سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باہمی تعاون میں اضافے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں اضافے کے لئے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے تبادلوں کو ترجیح دی جائے۔








