اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قصور میں زینب کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے‘ ایسے واقعات سمیت جلاﺅ گھیراﺅ ‘ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لئے اکسانے کے طرز عمل کا بھی سدباب کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قصور میں زینب کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے‘ ایسے واقعات سمیت جلاﺅ گھیراﺅ ‘ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لئے اکسانے کے طرز عمل کا بھی سدباب کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تجویز سے اتفاق ہے۔ قصور کے واقعہ پر جن لوگوں پر شبہ ہے ان کو گرفتار کرکے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔ توقع ہے کہ دنوں میں قاتل تک پہنچ جائیں گے۔ قصور میں ڈی سی آفس ‘ ہسپتال‘ ایم پی اے اور ایم این اے کی املاک کو جلایا گیا۔ ایسے واقعات کے بعد اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کا سدباب ہونا چاہیے،کسی نے جنازہ پڑھانے اور کسی نے قل خانی کے بہانہ لوگوں کو اکسایا، اس پر تین ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے 37 لوگ گرفتار ہیں اور مزید درجن بھر لوگوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ آج وہاں مکمل امن و امان ہے۔ ہمیں ایسے معاملات اور واقعات پر اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔








