بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے سیز فائر خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ جمعرات کو کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اسشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پیر خانہ …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے سیز فائر خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ جمعرات کو کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اسشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پیر خانہ گاوں کی 65سالہ رہائشی حسین بی بی زوجہ حاجی فرزند شہید ہوگئی تھیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر فیصل نے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے صرف گزشتہ 12دنوں میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر70 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میںمتعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناونا،انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے اوراپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔

مزید خبریں