اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے جاپان کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ میں تکنیکی معاونت اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے بات چیت کرتے ہوئے …
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے جاپان کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ میں تکنیکی معاونت اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ جاپانی سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ جاپانی سفیر نے مشیر خزانہ کیساتھ فروری میں ہونے والے اعلی سطح پر پاک جاپان پالیسی مذاکرات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جس میں صنعتی و زرعی سیکٹرز میں تعاون کو بالخصوص زیر بحث لایا جائیگا۔مشیر خزانہ نے اس موقع پر جاپانی سفیر سے کہا کہ وہ مزید جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے کوششوں میں اضافہ کریں۔جاپانی سفیر نے مشیر خزانہ کو اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








