راولپنڈی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل اور ایک امریکی سینیٹر کی طرف سے ہفتے کے دوران الگ الگ ٹیلیفون وصول کئے اور ان سے امریکی صدر ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاک امریکہ سلامتی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی سینٹرل کمانڈکے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل اور امریکی سینیٹر کے الگ الگ ٹیلیفون

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل اور ایک امریکی سینیٹر کی طرف سے ہفتے کے دوران الگ الگ ٹیلیفون وصول کئے اور ان سے امریکی صدر ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاک امریکہ سلامتی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے پاک فوج کے سربراہ کو کولیشن سپورٹ فنڈ اور سلامتی تعاون کے حوالے سے امریکی فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔ جنرل جوزف نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ حالیہ تناﺅ ایک عارضی مرحلہ ہوگا۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کے بارے میں نہیں سوچ رہا لیکن وہ افغان باشندے جو امریکہ کے خیال میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں، سے نمٹنے کے لئے تعاون کا خواہاں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن میں پائی جانے والی یہ رائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کومجروح کر رہی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاکستان کی طرف سے عشروں کے تعاون کے باوجود حال ہی میں دیئے گئے امریکی بیانات کو بیوفائی کے مترادف سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی طرف سے متفقہ طور پر دیا گیا ردعمل ان جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔








