پوپ فرانسس آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے

واشنگٹن۔12جنوری (اے پی پی)پوپ فرانسس آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق وہ اپنے اس دورے کے دوران پہلے چلی جائیں گے، جہاں وہ بدھ کے دن چلی اور ارجنٹائن کے قدیم مقامی باشندوں کے لیے ایک خصوصی دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے۔ متوقع طور پر اس اجتماع میں 4 لاکھ افراد شریک ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق بعد میں کیتھولک مسیحیوں …

واشنگٹن۔12جنوری (اے پی پی)پوپ فرانسس آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق وہ اپنے اس دورے کے دوران پہلے چلی جائیں گے، جہاں وہ بدھ کے دن چلی اور ارجنٹائن کے قدیم مقامی باشندوں کے لیے ایک خصوصی دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے۔ متوقع طور پر اس اجتماع میں 4 لاکھ افراد شریک ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق بعد میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما آئندہ جمعرات کے دن پیرو کا دورہ کریں گے۔