اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ملک بھر بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں بااعتماد اور سستے براڈ بینڈ رابطے کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام حصوں میں سستے نرخوں پر براڈ بینڈ کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک کے دور دراز …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کےلئے براڈ بینڈ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ملک بھر بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں بااعتماد اور سستے براڈ بینڈ رابطے کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام حصوں میں سستے نرخوں پر براڈ بینڈ کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں عام آدمی کو ڈیجیٹل سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا)، خبیر ، مہمند ایجنسی اور ڈی آئی خان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کےلئے براڈ بینڈ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے یونیورسل سپورٹ فنڈ (یو ایس ایف) کی معاونت سے ملک کے قبائلی علاقوں میں براڈ بینڈ کی سہولیات کی فراہمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق دور کرنے میں مدد ملے گی۔








