اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قصور واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار اور دل گردیدہ ہے‘ جب تک ہم سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اقدامات نہیں اٹھائیں گے ایسے واقعات کا سدباب نہیں ہوگا‘ تمام صوبوں میں تمام بڑی جماعتوں کی حکومت ہے، یہ موضوع کسی ایک صوبے میں بھی نصاب کا …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا قومی اسمبلی میں سانحہ قصور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قصور واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار اور دل گردیدہ ہے‘ جب تک ہم سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اقدامات نہیں اٹھائیں گے ایسے واقعات کا سدباب نہیں ہوگا‘ تمام صوبوں میں تمام بڑی جماعتوں کی حکومت ہے، یہ موضوع کسی ایک صوبے میں بھی نصاب کا حصہ نہیں بنایا گیا، ہمیں وفاقی اور صوبائی سطح پر کلاس اول سے لے کر دسویں جماعت تک کے نصاب میں اس طرح کے معاشرتی مسائل کے موضوعات کو شامل کرنا ہوگا‘ صرف قرارداد کی منظوری سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سانحہ قصور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ماں ہونے کی حیثیت سے اس واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، اس واقعہ پر ہم بحیثیت پاکستانی اور ایوان کے ارکان شرمندہ ہیں‘ پاکستان میں ہر آنکھ اشکبار اور دل گرویدہ ہے‘ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کسی دوسرے ملک میں ایسے واقعات ہوئے‘ ہمارا مدعا یہ ہے کہ پاکستان میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، جب تک ہم سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اقدامات نہیں اٹھائیں گے ایسے واقعات کا سدباب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نصاب میں روایتی یا غیر روایتی تعلیم کے مسائل کے حوالے سے تبدیلی لانے کی بات بھی قرارداد میں شامل ہونی چاہئیے۔








