لاہور۔14جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ترقی لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اس سے معیشت بہتر ہو گی پاکستان کے صنعتکار سی۔ پیک کے تحت منصوبوں میں شامل ہونے کے لئے خود کو تیار رکھیں عمران خان اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں ان کا ذکر کرنا اب چھوڑ دینا چاہیے وہ پاکستان کو درپیش مشکلات سے لڑنے کے اہل …
وفاقی وزیر داخلہ کی گارمنٹس فیکٹری کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ترقی لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اس سے معیشت بہتر ہو گی پاکستان کے صنعتکار سی۔ پیک کے تحت منصوبوں میں شامل ہونے کے لئے خود کو تیار رکھیں عمران خان اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں ان کا ذکر کرنا اب چھوڑ دینا چاہیے وہ پاکستان کو درپیش مشکلات سے لڑنے کے اہل نہیں طاہر القادری ملک میں احتجاج مظاہرے دھرنے اور ملک کو جمود کا شکار کر کے کینیڈا بھاگ جائیں گے عمران خان طاہر القادری کے ذریعے اپناایجنڈا حاصل کر لیں گے اور نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر دیں گے رواں سال گروتھ ریٹ 6فیصد رہے گا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان تیزی سے ابھر رہاہے سانحہ قصور افسوسناک ہے واقعہ پر سیاست چمکانے والے عوام کو اپنے کارکردگی دکھائیں۔وہ اتوار کے روز ایک مقامی گارمنٹس فیکٹری کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات ایک جمہوری عمل ہے اور جمہوریت کا تقاضا ہے کہ وقت پر انتخابات ہوں اگر کسی بھی طرف سے سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کیا جاتا ہے تو اس کامطلب ہے کہ سینیٹ کے تقدس کو نہیں مانا جا رہا۔ ہمیں ایسے ایڈونچر سے بچناہے ۔








