اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی)وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کی اور ملک کو توانائی ،معاشی اوردہشت گردی کے بحرانوں سے نکالا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی …
موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی)وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کی اور ملک کو توانائی ،معاشی اوردہشت گردی کے بحرانوں سے نکالا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) اگلے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب ہوگی۔








