اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس سال بھی حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال حج پر جانے والے شمالی علاقے …
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس سال بھی حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال حج پر جانے والے شمالی علاقے کے زائرین سے 280,000 روپے لیے جائیں گے جبکہ جنوبی علاقے کے حجاج کرام سے 270,000 روپے وصول کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ڈیمانڈ پر حکومتی حج کوٹے کی شرح کو بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔








