اسلام آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے جو الیکشن میں عوام سے وعدے کئے تھے اﷲ کے فضل و کرم سے پورے کئے، حافظ آباد کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں۔ پیر کوضلع حافظ آباد کے علاقہ کوٹ قادر بخش میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب …
وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کاکوٹ قادر بخش میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے جو الیکشن میں عوام سے وعدے کئے تھے اﷲ کے فضل و کرم سے پورے کئے، حافظ آباد کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں۔ پیر کوضلع حافظ آباد کے علاقہ کوٹ قادر بخش میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی، تنقید کرنا آسان ہے، کام کرنا بہت مشکل ہے، ہم نے کام کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاﷲ اپنی کارکردگی کی بنا پر 2018ءکے انتخابات میں پھر کامیابی مسلم لیگ (ن) کے قدم چومے گی اور مخالفین فیس بک تک محدود رہیں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا اب اﷲ کے فضل و کرم سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا نصب العین ہے۔








