اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے ” کور بزنس“ کی نجکاری کے عمل کو 15 اپریل تک حتمی شکل دینے کےلئے پرعزم ہے، نجکاری کے اس عمل سے قومی معیشت مضبوط ہو گی، ہم پی آئی اے کو درست سمت میں گامزن کرکے اس کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پی …
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے ” کور بزنس“ کی نجکاری کے عمل کو 15 اپریل تک حتمی شکل دینے کےلئے پرعزم ہے، نجکاری کے اس عمل سے قومی معیشت مضبوط ہو گی، ہم پی آئی اے کو درست سمت میں گامزن کرکے اس کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کو منفی سے مثبت ایکٹیویٹی میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، نجکاری کے عمل میں قانون پر عملدرآمد اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کرکے نجکاری کے عمل کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری پر مشترکہ مفادات کونسل، کابینہ سمیت دیگر فورمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر غور و خوض سابق حکومتوں کی بھی ذمہ داری رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، جیسے مخالفین کہتے ہیں اور نہ ہی یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، یہ قانونی ضرورت ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے، اس حوالہ سے تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے 15 اپریل 2017ءکو ایک قانون منظور کیا جس کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قانونی تقاضا ہے۔








