وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انٹرنیشنل فیڈریشن آف فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشنز کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تقریباً 5.5 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ترقی کرتی ہوئی پاکستانی معیشت ،نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں وسیع کاروباری مواقع پیش کرتی ہے، پاک۔چین اقتصادی راہداری نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے اقتصادی مواقع کی نئی راہیں کھولی ہیں جنہیں مساوی فوائد حاصل کرنے کیلئے بروئے …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تقریباً 5.5 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ترقی کرتی ہوئی پاکستانی معیشت ،نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں وسیع کاروباری مواقع پیش کرتی ہے، پاک۔چین اقتصادی راہداری نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے اقتصادی مواقع کی نئی راہیں کھولی ہیں جنہیں مساوی فوائد حاصل کرنے کیلئے بروئے کار لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل فیڈریشن آف فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشنز (ایف آئی اے ٹی اے) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے اپنے صدر بابر بادات کی قیادت میں پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت صنعت و پیداوار سردار محمد ارشد خان لغاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہو چیانگ ژاﺅ، رابرٹ اے وولٹ مین، فرانسسکو ایس پریسی، آئیون پیٹرووف، بیسل پیٹریسن، ترگت ارکسکن اور ہانس گنتھر شامل تھے۔ وزیراعظم نے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 5.5 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی معیشت نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ سمیت مختلف شعبہ جات میں وسیع کاروباری مواقع پیش کرتی ہے۔