وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے صوبوں میں عوام کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں لیکن صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے صوبوں میں عوام کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں لیکن صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعے کا کیس عدالت میں چل رہا ہے لیکن پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اور ان کے حامی سڑکوں پر دھرنوں کے ذریعے فیصلہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خلاف کچھ بھی نہیں تو وہ مستعفی کیوں ہوں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قصور کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے جس پر ہر شخص افسردہ ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سندھ اور خیبرپختونخوا میں عورتوں کے ساتھ پیش آنے والے ایسے واقعات کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایسے واقعات پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کونسی سیاسی جماعت نے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے، ہم پرعزم ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی کاکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتحابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔