اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار اور صنعت کو بھی ترقی دینے کی خواہاں ہے۔ اس لئے ٹیکسیشن سے متعلق ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے صنعت یا کاروبار کو کوئی نقصان پہنچے۔ وہ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کی ایف پی سی سی آئی کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار اور صنعت کو بھی ترقی دینے کی خواہاں ہے۔ اس لئے ٹیکسیشن سے متعلق ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے صنعت یا کاروبار کو کوئی نقصان پہنچے۔ وہ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور کی قیادت میں پیر کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کی جانب سے ٹیکس ریلیف سے متعلق تجاویز کو متعلقہ فورمز تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں چیمبرز اور انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفنڈ کی ادائیگی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے جاری رکھی جائے گی تاکہ کاروباری برادری کو سہولت ہو۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد میں کریم عزیز ملک، عاطف اکرام، جاوید اقبال، سہیل حسین، عدیل رﺅف اور حسین صابری بھی شامل تھے۔








