اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پیر کو مسقط میں عالمی بحری تجارت کی بین الاقوامی کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا اور سی پیک کے گیم چینجر منصوبہ کے اہم خدوخال پر روشنی ڈالی۔ یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عمان سی پیک …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا مسقط میں عالمی بحری تجارت کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پیر کو مسقط میں عالمی بحری تجارت کی بین الاقوامی کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا اور سی پیک کے گیم چینجر منصوبہ کے اہم خدوخال پر روشنی ڈالی۔ یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور عمان سی پیک کو افریقہ تک لے جانے میں مددگار بن سکتے ہیں، سی پیک علاقائی تعاون کا کامیاب منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ایشیاءترقی کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین، وسطی ایشیاءاور مشرق وسطی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کو عمان کی بندرگاہوں سے جوڑا جانا چاہئے، پاکستان اور عمان کے درمیان جغرافیائی، تاریخی اور عوام کے عوام سے گہرے روابط ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔








