وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے پیر کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ تشدد کی تشہیرکے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے پیر کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ تشدد کی تشہیرکے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بڑی احتیاط سے مانیٹر کر رہی ہے تاکہ فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد کے حوالے سے مواد کو جانچا جا سکے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات اپنے زیر انتظام مختلف اداروں میں مانیٹرنگ یونٹس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ملک بھر میں تمام پبلیکیشنز، نشر ہونے والا مواد اور اشتہارات، تشدد، دہشتگردی، تفرقہ بازی، مذہبی امتیاز اور نفرت پھیلانے والی تقاریر سے پاک ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے کسی بھی ایسے پروگرام کے خلاف ہمیشہ کارروائی کی ہے جو معاشرتی روایات کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا نے ٹیلی ویژن چینلز پر قابل اعتراض اشتہارات پر بھی ایکشن لیا ہے۔