وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈیلی ویجز اساتذہ کا معاملہ دیانتداری سے حل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں مزید تین ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام شہر میں تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے …

وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈیلی ویجز اساتذہ کا معاملہ دیانتداری سے حل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں مزید تین ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام شہر میں تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈیلی ویجز اساتذہ کا معاملہ دیانتداری سے حل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں مزید تین ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات ہردوگیر میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ وزارت کیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سہالہ سیکٹر میں سال میں بہترین پرفارمنس دینے والے اساتذہ کو بھی انعامات دیئے گئے۔ پرائمری کے امتحان میں تمام پوزیشن سیکٹر سہالہ نے حاصل کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معیار تعلیم بہتر کرنے کےلئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام شہر میں تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں