وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے میڈ ٹرانک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

ڈیووس ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر میڈ ٹرانک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر اشراق نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ قومی صحت و خدمات کی وزیر سائرہ افضل تارڑ ، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور دیگر سینئر حکومتی اہلکار بھی اس موقع پر موجود …

ڈیووس ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر میڈ ٹرانک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر اشراق نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ قومی صحت و خدمات کی وزیر سائرہ افضل تارڑ ، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور دیگر سینئر حکومتی اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے میڈ ٹرانک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو وزیراعظم صحت پروگرام اور پورے ملک میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صحت کی مربوط سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں میڈ ٹرانک کو پاکستان میں تربیتی و تعلیمی مراکز کھولنے اور پاکستانی ہسپتالوں کے ساتھ شراکت داری کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے صحت عامہ سے متعلق تحقیق و ترقی سے متعلق مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں صحت عامہ کی خدمات کی فراہمی سے متعلق مختلف ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں