پشاور۔26 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزراءاعلیٰ کی کارکردگی عوام کے سامنے آشکارہ ہوگئی ہے،اب عمران خان موازنہ کریںکہ کونساوزیراعلیٰ نمبر ون ہے۔ انہوںنے کہاکہ مردان واقعہ پرچیف جسٹس آف پاکستان کاسوموٹوایکشن خوش آئندہے جس پرچیف جسٹس کے مشکورہیں ،پاکستان کے عوامی عدالت رواںسال میںاہل اورنااہل کافیصلہ کریگی، لاہورمیںبھی عوام نے جلسے میںاہل …
خیبرپختونخوامیںعملی ترقی کے کام صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)نے کئے ہیں،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔26 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزراءاعلیٰ کی کارکردگی عوام کے سامنے آشکارہ ہوگئی ہے،اب عمران خان موازنہ کریںکہ کونساوزیراعلیٰ نمبر ون ہے۔ انہوںنے کہاکہ مردان واقعہ پرچیف جسٹس آف پاکستان کاسوموٹوایکشن خوش آئندہے جس پرچیف جسٹس کے مشکورہیں ،پاکستان کے عوامی عدالت رواںسال میںاہل اورنااہل کافیصلہ کریگی، لاہورمیںبھی عوام نے جلسے میںاہل اورنااہل کافیصلہ دیدیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سابقہ امیدوارPK-81سید حبیب علی شاہ کی سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے موقع سوات میںایک عظیم الشان جلسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حبیب علی شاہ نے سینکڑوںساتھیوںسمیت محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااعلان کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخوامیںعملی ترقی کے کام صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)نے کئے ہیں،بلین ٹری منصوبے پر اربوںروپے خرچ کرنے کے باوجودخیبرپختونخواکے تمام پہاڑگنجے نظرآرہے ہیںجبکہ ریپڈبس منصوبے نے رہی کسرپوری کردی ہے۔








