انڈونیشیا کے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کا خیرمقدم

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک خطے سمیت دنیا میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور پائیدار امن کے حوالے سے موجودہ تعلقات کو شراکت داری میں بدل رہے ہیں، عوامی سطح …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک خطے سمیت دنیا میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور پائیدار امن کے حوالے سے موجودہ تعلقات کو شراکت داری میں بدل رہے ہیں، عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سے دونوں اقوام مزید قریب آئیں گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے انڈونیشیا کے صدر کی پارلیمنٹ آمد پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، ہماری دونوں اقوام گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کی لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، ہمارے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے معرض وجود میں آنے سے قبل بھی موجود تھے کیونکہ ہم اپنی جدوجہد آزادی کے دوران بھی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ 17 اگست1945ءکو جب انڈونیشیا کے بابائے قوم ڈاکٹر احمد سوئیکارنو نے ولندیزیوں سے اپنی قوم کی آزادی کا اعلان کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح جو اس وقت آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر تھے، نے مشرق بعید میں تعینات برطانوی استعماری فوج کے مسلمان فوجیوں سے درخواست کی کہ وہ ولندیزی استعماری جارحیت کے خلاف اپنے انڈونیشیائی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شوریٰ، پارلیمنٹ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کے جمہوری طور پر منتخب ساتویں صدر کا خیرمقدم کرنا میرے لئے منفرد مسرت کا باعث ہے۔

مزید خبریں