صدر مملکت ممنون حسین سے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ترقی و خوشحالی کیلئے وسطی ایشیا اور افغانستان میں امن ضروری ہے جس کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کوایوان صدر میں ملاقات میں کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ترقی و خوشحالی کیلئے وسطی ایشیا اور افغانستان میں امن ضروری ہے جس کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کوایوان صدر میں ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں انڈونیشیا کے وزیر اقتصادی امورکے کوآرڈینیٹر ڈارمین نوسیشن، وزیرخارجہ محترمہ ریٹنو ایل پی مرسودی، وریز تجارت اینگرٹیسٹو لوکیتو اور سفیرایوان سیودی امری اور پاکستانی وفد میں وزیر تجارت محمد پرویزملک، وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت اعلیٰ سطحی وفد شامل تھا۔ اس سے قبل ایوان صدر کے مرکزی دروازے پرانڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو اور ان کی اہلیہ محترمہ ایریانا ویدودو کاصدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ حسین نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ننھے بچوں نے معز ز مہمانوں کو گلدستے پیش کئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا عالمی معاملات میں ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انڈونیشیا اس سلسلے میں ہمارا ہم خیال ہے اور ہم سے مل کر کام کرنے خواہش مند ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید خبریں