وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات مریم اورنگزیب کا جڑانوالہ میں جلسہ گاہ کے دورہ کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد / جڑانوالہ ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کے عوام محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں، محمد نواز شریف وہ شیر ہیں جس نے ملک سے دہشت گردی، توانائی بحران کا خاتمہ، سی پیک کا تحفہ دیا، انہی کی قسمت میں ایٹمی دھماکے کرنا اور موٹر ویز بنانا لکھا …

اسلام آباد / جڑانوالہ ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کے عوام محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں، محمد نواز شریف وہ شیر ہیں جس نے ملک سے دہشت گردی، توانائی بحران کا خاتمہ، سی پیک کا تحفہ دیا، انہی کی قسمت میں ایٹمی دھماکے کرنا اور موٹر ویز بنانا لکھا تھا ‘کچھ دن پہلے لاہور میں خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا، جلسہ کیا ہوتا ہے (آج) ہفتہ کو پورے پاکستان کی عوام دیکھے گی، لاہور کے عوام نے ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیدیا ہے کہ جو جو نواز شریف کے خلاف بات کریگا اس پارٹی کو الیکشن میں ٹکٹ دینے کے لئے امیدوار ہی نہیں ملیں گے، محمد نواز شریف کے تمام ادوار میں خدمات کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں‘کسی بھی دور میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ‘اب بھی پانامہ کیس میںمیں اقامے کی بنیاد پر ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھجوا دیا گیا ہے ‘اس فیصلے کو عوام نے ابھی تک قبول نہیں کیا‘اب وہ ہی اقتدار میں آئے گا جسے عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی ‘سینٹ کے الیکشن اور عام انتخابات بروقت ہونگے ۔ وہ جمعہ کو جڑانوالہ میں جلسہ گاہ کے دورہ کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔

مزید خبریں