قانون توڑنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہیئے، وزیر مملکت محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے ملک میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیئے اور قانون توڑنے والوں اور مجرموں کو قرارواقعی سزا دینی چاہیئے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے ملک میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیئے اور قانون توڑنے والوں اور مجرموں کو قرارواقعی سزا دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ جیسے واقعات پر سیاسی جماعتوں کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ بدقسمتی سے ایسے واقعات دیگر صوبوں میں بھی ہو رہے ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ہمیں جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا حالانکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بذات خود اپنی آف شور کمپنی چھپانے کا اعتراف بھی کیا۔ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ اپنے اندرونی سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا دفاع کیا ہے۔

مزید خبریں