اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 10 لاکھ نوجوانوں کو آن لائن پروگرام کے ذریعے آئی ٹی کی مہارتوں سے روشناس کرانے کے لئے ”ڈیجی سکلز پروگرام“ کا آغاز کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حکومت اس اقدام کے لئے نجی شعبے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی، براڈ بینڈ کی سہولت جلد پورے ملک میں دستیاب ہوگی، صنعتوں اوراداروں میں جدید …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈیجی سکلز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 10 لاکھ نوجوانوں کو آن لائن پروگرام کے ذریعے آئی ٹی کی مہارتوں سے روشناس کرانے کے لئے ”ڈیجی سکلز پروگرام“ کا آغاز کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حکومت اس اقدام کے لئے نجی شعبے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی، براڈ بینڈ کی سہولت جلد پورے ملک میں دستیاب ہوگی، صنعتوں اوراداروں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ بہتر نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، حکومت اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ورچوئل یونیورسٹی اور اگنائٹ-نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے ڈیجی سکلز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ اس سے 10 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوںگے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور ملک کو آگے لے جانے کے لئے اس قسم کے منصوبوں میں نجی شعبے کو معاونت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے ہم بہتر نتائج حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اخراجات میں کمی کے ذریعے کاروبار کوزیادہ منافع بخش بنا سکتے ہیں۔








