اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے آج جمعہ کو عالمی ویٹ لینڈ (مرطوب زمین)کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یہ دن انتہائی قیمتی ماحولیاتی نظاموں کے بارے میں آگاہی بیدار کرتا ہے جو خطرات کا باعث ہوں ۔یہ دن ہر سال لاکھوں لوگوں کو زمین کی شاندار تزئین و آرائش کے ذریعے متوجہ کرتے …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان کا ویٹ لینڈ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے آج جمعہ کو عالمی ویٹ لینڈ (مرطوب زمین)کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یہ دن انتہائی قیمتی ماحولیاتی نظاموں کے بارے میں آگاہی بیدار کرتا ہے جو خطرات کا باعث ہوں ۔یہ دن ہر سال لاکھوں لوگوں کو زمین کی شاندار تزئین و آرائش کے ذریعے متوجہ کرتے ہیں ۔خوبصورت مناظر کے پیچھے بہت سی خدمات جیسے صاف پانی کی دستیابی ،فضلہ کی ری سائیکلنگ اور انتہائی موسمی واقعات سے بچاﺅ بشمول آفات میں کمی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ویٹ لینڈ ز(مرطوب زمینوں) کے کنونشن پر دستخط کے لیے اپنی پہچان رکھتا ہے جن میں رامسر کنونشن بھی شامل ہے جو بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے یہ ایک بین الحکومتی معاہدہ ہے جو قومی کارروائی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے جس میں وسائل کے تحفظ اور دانشوارانہ استعمال میں بین الاقوامی تعاون بھی شامل ہے اس کنونشن کے تحت پاکستان نے اب تک اپنی 19 ویٹ لینڈز کو بین الاقوامی اہمیت کے حامل رامسر کے لیے نامزد کیا ہے ۔








