مقابلہ حسن خطاطی میں شرکت کےلئے نوجوانوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن خطاطی میں شرکت کےلئے نوجوانوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے، اس وقت تک دو سو سے زائد فن پارے وصول ہو چکے ہیں جن میں فاٹا، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور دیگر دوردراز علاقوں کے …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن خطاطی میں شرکت کےلئے نوجوانوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے، اس وقت تک دو سو سے زائد فن پارے وصول ہو چکے ہیں جن میں فاٹا، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور دیگر دوردراز علاقوں کے نوجوان خطاطوں کے فنی نمونے بھی شامل ہیں۔ جمعرات کو قومی مقابلہ حسن خطاطی کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں فن پاروں کا آنا نہایت ہی حوصلہ افزا اور اطمنان بخش ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے باصلاحیت نوجوان خطاطوں کی دریافت قومی خدمت ہے جو برصغیر کے نامور خطاط عبدالمجید پرویں رقم کی خدمات کو بہترین خراج عقیدت بھی ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دور افتادہ علاقوں کے خطاطوں ، خصوصی افراداور خواتین کی حوصلہ افزائی کےلئے خصوصی انعامات بھی رکھے جائیں۔