پاکستان اور افغانستان باہمی اعتماد کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ سکتے ہیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان باہمی اعتماد کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ سکتے ہیں۔ جمعرات کو کابل میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں پر تعزیت کی غرض سے اسلام آباد میں افغان سفارتخانہ کے دورے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان باہمی اعتماد کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ سکتے ہیں۔ جمعرات کو کابل میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں پر تعزیت کی غرض سے اسلام آباد میں افغان سفارتخانہ کے دورے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہمیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قریبی تعاون کی ضرورت کی یاد دہانی کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو قریب لانے میں تیسری پارٹی کچھ حد تک تو معاونت کر سکتی ہے لیکن بالا آخر پاکستان اور افغانستان کو ہی چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک خطے میں امن کی سخت خواہش رکھتے ہیں۔خواجہ ممحمدآصف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف مہم ہماری مشترکہ جنگ ہے اور ہم مل کر یہ جنگ لڑیں گے۔