گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ملاقات

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گورنر ہا وس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن و امان ، جرائم کے خلاف جاری ایکشن ، پولیس کی مجموعی کارکردگی، سیاسی ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، سماجی ، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے …

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گورنر ہا وس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن و امان ، جرائم کے خلاف جاری ایکشن ، پولیس کی مجموعی کارکردگی، سیاسی ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، سماجی ، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والوں کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگاں جانے نہیں دینگے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مکمل امن و امان کے قیام تک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام کے بعد حکومت اسٹریٹ جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ مثالی امن کے قیام کے بغیر معاشی خوشحالی اور ترقی ممکن نہیں اس ضمن میں رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔