ای سی او رکن ممالک کے اٹارنیز/پراسیکیوٹرز جنرلز کی تین روزہ کانفرنس کے اختتام پذیر

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) ای سی او کے تمام رکن ملکوں نے قانونی معاونت،انسانی و منشیات کی سمگلنگ،منظم جرائم،سائبر کرائم اور کرپشن جسیے معاملات پر قابو پانے اور مشترکہ عوامی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا۔ اسلام آباد میں ای سی او رکن ممالک کے اٹارنیز/پراسیکیوٹرز جنرلز کے تین روزہ کانفرنس کے اختتام پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) ای سی او کے تمام رکن ملکوں نے قانونی معاونت،انسانی و منشیات کی سمگلنگ،منظم جرائم،سائبر کرائم اور کرپشن جسیے معاملات پر قابو پانے اور مشترکہ عوامی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا۔ اسلام آباد میں ای سی او رکن ممالک کے اٹارنیز/پراسیکیوٹرز جنرلز کے تین روزہ کانفرنس کے اختتام پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اٹارنیز/پراسیکیوٹرز جنرلز نے مشترکہ عوامی مفادات کیلئے رکن ممالک کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترجمان کے مطابق چیئر مین سینیٹ رضا ربانی کانفرنس کی افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے جبکہ رکن ممالک کے اٹارنیز/پراسیکیوٹرز جنرلز کے سز سے اعلی سطح پر وفود نے کانفرنس میں شرکت کی۔سیکرٹری جنرل ای سی او حلیل ابراہیم نے ای سی او سیکرٹریٹ وفد کی قیادت جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی نے صدارت کی۔کانفرنس کا کا میاب انعقاد رکن ملکوں کا ای سی او کو ایک فعال اور نمایاں علاقائی بلاک میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔