اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کو موثر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، بجلی نقصانات پر قابو نہ پانے پر چار بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ جمعرات کو …
ملک بھر میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کو موثر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، بجلی نقصانات پر قابو نہ پانے پر چار بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نومبر 2017ءمیں ملک کے تقریباً 5000 سے زائد بجلی کے ترسیل کے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ساتھ ہم نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جن فیڈرز پر چوری زیادہ ہو گی یا نقصان زیادہ ہوگا ان پر نہ صرف لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی بلکہ ہم کچھ مہینوں کے بعد ان فیڈرز کا تقابلی جائزہ لیں گے اور اس کی روشنی میں لوڈ شیڈنگ کرنے، کم کرنے یا زیادہ کرنے کا فیصلہ بھی کریں گے۔








