وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرنا ہر فریق کا حق ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ، عدلیہ اور اداروں کی تضحیک اور گالیاں دیں لیکن ان کو کچھ بھی نہیں کہا جا رہا، ان خود ساختہ ترجمانوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرنا ہر فریق کا حق ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ، عدلیہ اور اداروں کی تضحیک اور گالیاں دیں لیکن ان کو کچھ بھی نہیں کہا جا رہا، ان خود ساختہ ترجمانوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا جو عدالتوں کے فیصلوں سے پہلے فیصلے سنا رہے ہیں،مشرف نے ججوں کے حوالے سے جو تضحیک کی، اس کا فیصلہ کون سنائے گا،مریم نواز بھی کسی کی بیٹی ہے، اس کا گزشتہ ڈیڑھ سال سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،کروڑوں عوام کے منتخب وزیر اعظم کو گاڈ فادر اور منتخب حکومت کو سسلین مافیا کہا گیا ہے ، کیا ان کی تضحیک یا توہین نہیں ہوتی، مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے شہباز شریف کے وزیرا عظم کے امیدوار کا اعلان میرٹ پر کیا ہے، وہ لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں اور دوسرے صوبے والے عوام بھی شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ مانگتے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے معاملے پر پارٹی قیادت نے خود ایکشن لیا تھا اور انہیں ڈی سیٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے عدالت سے معافی بھی مانگ لی تھی، اس کے باوجود ان کو سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ ترجمان چند دنوں سے یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ کی قیادت کو سزا ہونے والی ہے اور یہ جیل جانے والے ہیں، ان لوگوں کو کس نے ترجمان بنایا ہوا ہے کہ وہ عدالتوں کے فیصلوں سے پہلے فیصلے سنا رہے ہیں۔