لاہور ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرکیٹیکچرز کو تعمیراتی ورثے کے تحفظ اور بحالی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے،بالخصوص کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،پاکستان فن تعمیر کے نمونوں سے بھرا ہوا ہے،مغلیہ ادوارمیں اس پر بہت کام ہوا ہے اورانکے تعمیراتی ورثے اس کی بہترین مثال ہیں،اسوقت ملک میں آرکیٹیکچرز کا مستقبل روشن اور وسیع …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بلڈنگ میٹریل اینڈ پروڈکٹس ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرکیٹیکچرز کو تعمیراتی ورثے کے تحفظ اور بحالی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے،بالخصوص کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،پاکستان فن تعمیر کے نمونوں سے بھرا ہوا ہے،مغلیہ ادوارمیں اس پر بہت کام ہوا ہے اورانکے تعمیراتی ورثے اس کی بہترین مثال ہیں،اسوقت ملک میں آرکیٹیکچرز کا مستقبل روشن اور وسیع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روزیہاں ”بلڈنگ میٹریل اینڈ پروڈکٹس ایکسپو 2018ئ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، صدر انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان علی ظفر، سلیم ریاض اور یوسف غوری بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آرکیٹیکچرز نے ملک میں فن تعمیر کو بہت نمایاں کیا ہے اور آرکی ٹورزم اس کی ایک مثال ہے، پاکستان میں بلڈنگز کی تعمیر کے وقت بین الاقوامی قوانین کو مدنظر نہیں رکھا جاتا اور یہ آرکیٹیکچرز کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف اس کا خیال رکھیں بلکہ اس پرعملدرآمد کویقینی بنائیں۔








