چیئرمین نیب نے عمران خان کی طرف سے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز ایم آئی (17) اور ایکیو ریل ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر اور مبےنہ طور پر وزیراعلیٰ خیبر بختونخوا کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ نیب کو انکوائری کا …

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز ایم آئی (17) اور ایکیو ریل ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر اور مبےنہ طور پر وزیراعلیٰ خیبر بختونخوا کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ نیب کو انکوائری کا حکم دےا اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹرز پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً فی گھنٹہ 28 ہزار کے حساب سے 74 گھنٹوں کا 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے کے اخراجات کا دستاویزات میں تذکرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف اگر پرائیویٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز منگواتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹرز کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا ہے۔