مریم نواز کا سوشل میڈ یا ورکرز کنونشن سے خطاب

گوجرانوالہ ۔ 2 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف نے سوشل میڈ یا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں نواز شریف کے حق میں گواہی دینے والوں کیلئے میدان چھوٹے پڑ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کارکن جس طرح آگے بڑھے ہیں انہوں نے مخالفوں کو دھول چٹا دی، کارکنوں نے منصوبہ سازوں کے سارے منصوبے فلاپ کردئیے ، …

گوجرانوالہ ۔ 2 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف نے سوشل میڈ یا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں نواز شریف کے حق میں گواہی دینے والوں کیلئے میدان چھوٹے پڑ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کارکن جس طرح آگے بڑھے ہیں انہوں نے مخالفوں کو دھول چٹا دی، کارکنوں نے منصوبہ سازوں کے سارے منصوبے فلاپ کردئیے ، نواز شرےف جےت گےا، مخالفین کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے ایک بھی منصوبہ نہیں، مخالفین ایم او یوز کو رو رہے ہیں اور نواز شریف دس ہزار میگاواٹ بجلی بنا گیا،جہاں مخالفین سازشوں پر سازشیں کررہے ہیں، نوازشریف اگلے پانچ سال کا منصوبہ بنارہا،نوازشریف سوچ رہا کہ اگلے پانچ سال عوام کی کیسے خدمت کرنی ہے ، انہوں نے کہا کہ مشرف کہتا تھا کہ نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گیا، اب مشرف کہاں ہے ،نوازشریف کو کچھ نہیں ہونےوالا، اس کے ساتھ اللہ کی مدد اور ماں کی دعا ہے ،پانامہ اور اقامہ کے بعد ہر الیکشن میں زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔