وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا نوری ہسپتال اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملکی دفاع میں ہی نہیں بلکہ طب وصحت کے شعبہ میں بھی نہایت اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے، خاص طور پر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد کیلئے نوری اورکمیشن کے زیراہتمام چلنے والے18 کینسر ہسپتالوں کی خدمات نہایت قابل …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملکی دفاع میں ہی نہیں بلکہ طب وصحت کے شعبہ میں بھی نہایت اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے، خاص طور پر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد کیلئے نوری اورکمیشن کے زیراہتمام چلنے والے18 کینسر ہسپتالوں کی خدمات نہایت قابل قدر ہیں۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نوری ہسپتال اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو عالمی یوم کینسر کے حوالے سے ہفتہ کو منعقد ہوئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ کینسر ایک موذی اور مہلک مرض ہے جس کےلئے بروقت تشخیص اور اچھے علاج کی سہولت نہایت ضروری ہے۔