کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والےپاکستانیوں کی شناخت ہوگئی،،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 14پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق گجرات،منڈی بہاوالدین،سرگودھا اور راولپنڈی سے ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ نے گزشتہ روز لیبیا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثہ …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 14پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق گجرات،منڈی بہاوالدین،سرگودھا اور راولپنڈی سے ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ نے گزشتہ روز لیبیا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثہ میں جا ں بحق چودہ پاکستانیوں کی لسٹ جاری کی ہے جس کی شناخت ہو گئی ہے۔