وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا محسود ،وزیر قبائل کے مظاہرین سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے، اس سلسلے میں وفاقی ادارے ہر قسم کی معاونت فراہم کررہے ہیں۔محسود اور وزیر قبائل کے علاقوں میں انھیں درپیش مسائل کو بھی حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے والے محسود اور …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے، اس سلسلے میں وفاقی ادارے ہر قسم کی معاونت فراہم کررہے ہیں۔محسود اور وزیر قبائل کے علاقوں میں انھیں درپیش مسائل کو بھی حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے والے محسود اور وزیر قبائل سے پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مظاہرین کراچی میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی طرف سے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ انھیں ہر ممکن طور پر انصاف مہیا کیا جائے گا اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔