وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔04 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور منصوبے کی پہلے یونٹ کی تکمیل سے چترال اور اسکے گرد ونواح کے علاقوں کو 36میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔ وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق 2015ءمیں چترال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے واپڈا کو ہدایت کی کہ چترال اور نواحی علاقوں …

اسلام آباد ۔04 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور منصوبے کی پہلے یونٹ کی تکمیل سے چترال اور اسکے گرد ونواح کے علاقوں کو 36میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔ وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق 2015ءمیں چترال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے واپڈا کو ہدایت کی کہ چترال اور نواحی علاقوں کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گولن گول منصوبہ فوری طور پر مکمل کیا جائے۔